پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی صدر کے دونوں امیدوار برابر ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے صدر کے امیدوار چوھدری سوہندہ خان ایڈووکیٹ نے 48 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل صدر کے امیدوار راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ نے بھی 48 ووٹ حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا جب کہ چوہدری سوہندا خان ایڈووکیٹ گروپ کے جنرل سیکرٹری راجہ اخلاق احمد ایڈووکیٹ اور نائب صدر دلاور صدیقی ایڈووکیٹ منتخب ہو گئے اس کے علاوہ وجہیہ کنول ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری (راجہ ضمیر گروپ )سے منتخب ہو گئیں جب کہ ہاجرہ انور بریار ایڈووکیٹ بلا مقابلہ سیکرٹری لائبریرین منتخب ہوئی تھیں دریں اثناء بار ایسوسی ایشن پنڈ دادنخان کے چھ ماہ کے لیے چوہدری سوہندا خان ایڈووکیٹ صدر ہوں گے اور چھ ماہ کے لیے راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ پنڈ دادا خان بار ایسوسی ایشن کے صدر ہوں گے یا پھر صدر کی سیٹ پر دوبارہ انتخابات ہوں گے یا دونوں صدور مل جل کر کام کریں گے
0