0

بغیر رجسٹریشن کام کرنے والی این جی اوز ٹوبیکو فری کڈز ،وائٹل سٹریٹجی کےبارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) غیر رجسٹرڈ کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیمیں ٹوبیکو فری کڈز اوروائٹل اسٹریٹجی کے سربراہان بھارتی نژاد نکلے ، جبکہ ایک این جی او کے چیئرمین بروس مینڈیل کا تعلق ارب پتی یہودی خاندان سے نکلا،

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان این جی اوز کے اکاونٹس منجمد کرنے کا مراسلہ تو جاری کردیا مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال ان غیر ملکی این جی او ز کیخلاف کوئی کارروائی اور فیصلہ نہ کیا جاسکا۔

غیر رجسٹرڈ تنظیمیں ٹوبیکو فری کڈر وائٹل سٹریٹجی کی فنڈنگ کرومیٹک ٹرسٹ ،ہیومن ڈیوویلپمنٹ فاونڈیشن،عورت فاونڈیشن ،انڈس ہسپتال اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی جیسی تنظیمیں ان کی فنڈنگ پر چلتی ہیں۔

گزشتہ سال اے بی این اس حوالے سے خبر نشر کر چکا کہ ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کے سربراہان بھارتی نژاد ہیں۔ اے بی این نے خبر نشر کی تھی کہ وائٹل سٹریٹجی کی بنیاد نئی دہلی میں رکھی گئی تھی ۔این جی او کے چئیرمین بروس مینڈیل کا تعلق ارب پتی یہودی خاندان سے نکلا۔

کراچی کی کمپنی کو فنڈز ٹرانسفر کا معاملہ بھی اے بی این نے اٹھایا تھا وصابی نامی فرم کو فنڈز ٹرانسفر کئے گئے جو کہ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہی نہیں وصابی کی ویب سائیڈ بھی جعلی نکلی جس پر تاحال اداروں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
مزید پڑھیں: رمضان شوگر ملز ریفرنس،سماعت 13 جنوری تک ملتوی

The post بغیر رجسٹریشن کام کرنے والی این جی اوز ٹوبیکو فری کڈز ،وائٹل سٹریٹجی کےبارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا appeared first on ABN News.