الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان تحصیل دینہ کے تحت فری میڈیکل کیمپ

دینہ(ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان تحصیل دینہ کے تحت فری میڈیکل کیمپ،سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں،الفلاح فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک فری میڈیکل کیمپ 16جو لائی 2021 دن 3 بجے سے شام6 بجے تک موہڑہ کلیال، تحصیل سوہاوہ، ضلع جہلم میں کیا گیاکیمپ کا افتتاح صاحب مجاز محترم حافظ غلام قادری صاحب نے کیابڑی تعداد میں معززین علاقعہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے مختلف قسم کے مریضوں کا فری معائنہ کیا۔ چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ شامل تھے،شوگر اود بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئی یہ فری میڈیکل کیمپ،جس میں 200 مریضوں کا فری معائنہ کیا گے اور دوائیں بھی مفت دی گئی مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیاڈاکٹر عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد کریں گے۔