دینہ میں عید سے قبل ہی سبزی فروشوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

دینہ(ادریس چودھری)دینہ میں عید سے قبل ہی سبزی فروشوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا گیا جبکہ دینہ کی انتظامیہ بھی بے بس نظر آنے لگی۔تفصیلات کے مطابق عید قرباں قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ ٹماٹر،پیاز،ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا جیسی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں عوام سراپا احتجاج ہے عوام کا کہنا ہے کہ عید سر پر ہے پہلے ہی کافی مہنگائی ہے اوپر سے سبزی فروشوں نے سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا ہوا ہے۔جبکہ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بڑی منڈی سے ہی اشیاء مہنگی مل رہی ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ڈپٹی کمشنر کو چاہئے کہ بڑی منڈی میں قیمتیں کنٹرول کروائی جائے کیونکہ ہمیں سستی سبزیاں ملیں گی تو ہی ہم بھی سستی فروخت کرئیں گے دینہ کی عوام نے بھی ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دینہ انتظامیہ کا بھی قبلہ درست کیا جائے۔