کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی پروازوں کے غیر معمولی رش کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اور امیگریشن پر قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق، کراچی میں ایئر ٹرانسپورٹ کی بدانتظامی کی وجہ سے ایک ہی وقت میں 10 سے زائد پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ صبح کے وقت رش کے باعث پروازوں کی روانگی میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی سے مدینہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز 3 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، جبکہ سعودی عرب، بینکاک اور دیگر بیرون ملک جانیوالی پروازوں کے شیڈول بھی متاثر ہوئے۔ ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عملے کو بھی بھاری رش کے سبب مشکلات پیش آئیں۔
دوسری جانب، پنجاب میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔ 8 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا جبکہ شدید دھند کی وجہ سے 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ 96 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اور گزشتہ رات 3 سے صبح 6 بجے تک لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔
The post بیرون ملک جانے والوں کے لیے اہم خبر آ گئی appeared first on ABN News.