اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن پر راکٹ حملہ۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کر لئے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں رات گئے منی راکٹ حملہ کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق
محرر تھانہ آئی نائن کو دھماکے کی اواز سنائی دی تھی جسے محرر نے ٹائر بلاسٹ کی آواز سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیا۔دیوار دیکھنے پر پتہ لگا کہ منی راکٹ ٹائپ کوئی چیز دیوار سے ٹکرائی ہے جس کے نشانات بھی موجود ہیں۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔
مزید پڑھیں :کاشف عباسی کو آئی جی اسلام آباد کے دفتر سے واپسی پر اغوا کر لیا گیا
The post اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن پر راکٹ حملہ، بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کر لئے appeared first on ABN News.