اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی روزانہ جھوٹ کاسہارالیتی ہے۔ پی ٹی آئی کی ساری سیاست ہی جھوٹ ہے۔ حکومت نےکبھی بانی کوبنی گالہ یاباہرجانےکی پیشکش نہیں کی۔
جن لوگوں کورہاکیاگیا،ڈیڑھ سال کی سزاکاٹ چکےتھے،2ماہ کی سزاباقی تھی۔ بانی کےگولڈسمتھ فیملی سےتعلقات سب جانتےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےبچےبرطانیہ میں ہیں،یہاں رہتےبھی نہیں ہیں۔
بانی کیلئےامریکا،برطانیہ سےسب سےزیادہ سپورٹ آرہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نےکبھی اسرائیل کی مذمت نہیں کی۔ سازش کامیاب ہوجائےاوربانی حاکم بن جائےتوملک کاکیاہو۔ میرانہیں خیال کہ کوئی بانی پی ٹی آئی کوباہربھیجنےکوتیارہو۔ بانی پی ٹی آئی کےخلاف سنجیدہ کیسزہیں۔
حکومت کیوں بانی پی ٹی آئی کوباہربھیجنےکاسوچےگی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےآوازیں بھی آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا ٹرمپ کیلئے جیل سے پیغام،اٹک جیل میں بڑی پیشکش کا انکشاف،بنی گالہ منتقلی پر مشروط موقف سامنے آگیا
The post حکومت نےکبھی بھی عمران خان کوبنی گالہ یاباہرجانےکی پیشکش نہیں کی، پی ٹی آئی کی ساری سیاست ہی جھوٹ پر مبنی ہے،خواجہ آصف appeared first on ABN News.