0

الیکشن کمیشن کے سابق ترجمان الطاف احمد انتقال کرگئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سابق ترجمان الطاف احمد خان تین سال تک ’کوما‘ میں رہنے کے بعد بدھ کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال میں آخری سانسیں لے گئے۔

یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ مرحوم الطاف احمد تین سال قبل پشاور میں ایک کار حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ان کے عزیز و اقارب نے الطاف احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

The post الیکشن کمیشن کے سابق ترجمان الطاف احمد انتقال کرگئے appeared first on ABN News.