0

سعودی عرب جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

کم لاگت والی سعودی ایئرلائن فلائی اے ڈیل 2 فروری 2025 سے کراچی کے لیے شیڈول پروازیں شروع کرے گی۔ یہ اس کی پاکستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پہلی شیڈول سروس ہوگی۔

ابتدائی طور پر کراچی سے ریاض اور جدہ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں ہوں گی۔ ایئرلائن کے سی ای او سٹیون گرین وے نے پاکستان کے حکام کی تعریف کی اور مزید شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

فلائی اے ڈیل اس وقت سعودی عرب اور بین الاقوامی سطح پر تقریباً 30 مقامات پر پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

The post سعودی عرب جانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر appeared first on ABN News.