0

خواجہ آصف نے سپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اسپیکر ایاز صادق کو خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے بات چیت کی ضرورت ہے لیکن اس میں تمام طاقت کے مراکز کو شامل کیا جائے۔ خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ 15 دن میں کیا تبدیلی آئی کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوگئی، کیا یہ کوئی تعویز کا اثر تھا؟

ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر کے پی ٹی آئی سے خصوصی تعلقات ہیں اور انہیں محتاط رہنے کی وارننگ دی۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مذاکرات میں تمام پاور سینٹرز کو شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ سیاستدان ہیں جو امریکہ سے مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں، حالانکہ پہلے وہ “غلامی نامنظور” کہتے تھے۔
مشہور اداکارہ انتقال کر گئیں

The post خواجہ آصف نے سپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا appeared first on ABN News.