اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے چینی کے گوداموں،سٹوروں کی دوکانوں پر چھاپے

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے چینی کے گوداموں،سٹوروں،کریانہ فروشوں،بیکریوں اور سبزی فروٹس کی دوکانوں پر چھاپے ہزاروں روپے نقد جرمانہ گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا عوام کو بنیادی سہولتیں اور بنیادی سولیات زندگی کی اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان ملک نورزمان نے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کے ہمراہ پنڈدادنخان شہر میں چینی کے نایاب ہونے کی شکایات پر چینی کے گوداموں،سٹوروں،بیکریوں کریانہ کی دوکانوں اور فروٹس سبزی کی دوکانوں پر چھاپے مارے ریٹ لسٹیں چیک کیں اور گراں فروشوں سے ہزاروں روپے نقد جرمانے وصول کیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی ملک نورزمان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا