0

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا ؟جانیں

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ ایوب چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایوب چوہدری کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس گروپ کےدو افسران کی خدمات وزارت داخلہ کےسپرد کر دی گئی ہیں۔

گریڈ 21 کے سہیل تاجک کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے جب کہ گریڈ 21 کے سلمان چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری تعینات مقرر کیا گیا ہے۔دونوں افسران کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر ہو گی۔ اس متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

The post ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا ؟جانیں appeared first on ABN News.