اسلام آباد (اے بی این نیوز)فوادچودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات کاہوناملک کیلئےبہت ضر وری ہے۔ حکومت کےساتھ مذاکرات کیلئےپی ٹی آئی کےپاس لوگ بھی موجود نہیں۔ پی ٹی آئی کومحمودخان اچکزئی اورمولانافضل الرحمان کوساتھ ملاناچاہیےتھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ
پی ٹی آئی کوالائنس بناکرحکومت کےساتھ مذاکرات کرنےچاہیےتھے۔ پی ٹی آئی کےموجودہ لوگوں کوکوئی جانتانہیں ہے۔ تحریک انصاف کوبانی چیئرمین اورکارکنان چلارہےہیں۔
حکومت کیجانب سے اس وقت فسطائیت اوربربریت کادورچل رہاہے۔
حکومت جانےکےبعدموجودہ حکمرانوں پرکیسزکھلیں گے۔ تقسیم کی سیاست سےپاکستان کابہت نقصان ہوا۔ اپنےشہداکانقصان ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ مذاکرات کےدوران ماحول ٹھیک رہاتوبہتری دیکھنےمیں آئےگی۔
حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیربادحاصل ہے۔ رہنماپی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نےمقبول ترین جماعت کامینڈیٹ چھینا۔ بانی پی ٹی آئی کوسیاست سےآؤٹ کرنےکیلئےآئین کاحلیہ بگاڑ دیاگیا۔
ہمارےدورمیں پٹرول کی قیمتیں کم تھیں لوگوں کوروزگارفراہم کیاجاتاتھا۔ حکومت نےہمارےپارٹی ورکرزکیساتھ ظلم وبربریت کیا۔ یہ وہ دورنہیں کہ لوگوں پرظلم کیاجائے اورکوئی بات بھی نہ کرے۔
حکومت نےمثبت پیغام دیاتومذاکرات چلتےرہیں گے۔ صوبائی وزیر پنجاب ذیشان رفیق پاکستان بہترپوزیشن پرمضبوطی سےکھڑاہے،
تحریک انصاف نےذاتی مفادکیلئےملک کےتشخص کوخراب کیا۔ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہوجانابڑی کامیابی ہے۔ پی ٹی آئی دورمیں پاکستان کےدوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب ہوئے۔
پی ٹی آئی اپنی سیاست کی خاطرملک کونقصان پہنچارہی ہے۔
امریکا،برطانیہ اوردیگرممالک سےبھی پاکستان مخالف بیانات آرہےہیں۔ پی ٹی آئی لابیزکوہائیرکرکےملک کیخلاف سازش کررہی ہے۔ پی ٹی آئی نےمعیشت کونقصان پہنچایاہم نےآکربہتری لائی۔
پی ٹی آئی نےسائفرلہراکراپنےسفرکاآغازکیا۔رفیق
ملکی مفادکی خاطرہم نےاپنےتعلقات کودیکھناہے۔ ملک کی خاطرہم نےاپنی سیاست کو قربان کیا۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی واپسی کا فیصلہ
The post حکومت کےساتھ مذاکرات کیلئےپی ٹی آئی کےپاس لوگ موجود نہیں،فوادچودھری appeared first on ABN News.