0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوجوانوں کو روزگار کیلئے 3 کروڑ تک قرض دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کیلئے 3 کروڑ روپے تک قرض دیں گے، اس سال 30 ہزار اسکالر شپس دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ آئندہ سال 50 ہزار اسکالر شپس دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، 60 فیصد اسکالرشپس طالبات کودی گئی ہیں، طلبہ کو گارڈ آف آنر دینے پر خوشی ہوئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب حکومت نجی جامعات کے طلبہ کو بھی اسکالرشپ دے رہی ہے، تمام طلبہ نے سخت محنت کرکے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کومبارکباد دیتی ہوں، یہ وہ تبدیلی ہے جو پاکستانی عوام دیکھ رہے ہیں، اسکالر شپس طلبہ کاحق ہے، میں نے اپنا فرض پورا کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کا کام صرف تنقید اور پروپیگنڈا کرنا ہے، ہم اےآئی، سائبرسیکیورٹی سمیت جدید علوم کے حصول میں طلبہ کی مدد کریں گے۔وزیراعلی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تمام اسکالر شپس میرٹ کی بنیاد پر دی گئی ہیں، جلد آپ لوگوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم لارہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پنجاب میں الیکٹرک بائیکس کے مینو فیکچرنگ پلانٹس لگائیں گی، اگلے سال ایک لاکھ بچوں کو الیکٹرک موٹر سائیکل دینا چاہتی ہوں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تمام طلبہ غورو فکرکریں کہ وہ ملک کیلئے کیا کرسکتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ طلباء کو زیب نہیں دیتا۔ اپنے بچے باہر،غریبوں کے بچے جلاؤ گھیراؤ میں جھونکنا کونسی سیاست ہے؟
کویتی پٹرولیم کمپنی کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ،

The post وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوجوانوں کو روزگار کیلئے 3 کروڑ تک قرض دینے کا اعلان appeared first on ABN News.