پشاور ( اے بی این نیوز ) بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں کرم کو آفت زدہ قراردینے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے آج کرم میں ریلیف ایمرجنسی کی منظوری دیدی۔
کرم میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کو قانونی توثیق دی گئی۔
حکومت نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ریلیف ایمرجنسی میں ادویات ،اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنایا جارہا ہے۔ ریلیف ایمرجنسی میں ادویات فراہمی، خوراک، ایئر سروس شامل ہے۔
پشاور:کرم میں صورتحال پرامن ہونے تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ کرم کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مالی مدد جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 1 جنوری تک ہوں گی،جانئے کو ن سے محکمہ کیلئے یہ اعلان کیا گیا
The post پشاور ، کابینہ اجلاس میں کرم کو آفت زدہ قراردینے کی منظوری دیدی گئی appeared first on ABN News.