0

ملک بھر کے اہم شہروں میں سردی کی صورتحال کیسی ہے،تفصیلی رپورٹ میں جا نئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)آج پاکستان میں سردی کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں آج سردی کی شدت برقرار رہی، اور بالائی و میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔

کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی کم ہوگیا۔ قلاتمیں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہمیں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ان علاقوں میں پانی تالابوں اور سڑکوں پر جم گیا، سردی کی شدت نے معمولات زندگی متاثر کیے۔

مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ، اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت منفی رہا کے پی پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی رہا۔

لاہور: 4 ڈگری سینٹی گریڈ ۔کرا، 12 ڈگری سینٹی گریڈ ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور میں 23 دسمبر کو بارش متوقع ہے۔ کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں سردی کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت نے چھٹیوں کے دوران نجی سکولوں میں سرمائی کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی

The post ملک بھر کے اہم شہروں میں سردی کی صورتحال کیسی ہے،تفصیلی رپورٹ میں جا نئے appeared first on ABN News.