0

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پٹرول کی قیمت252روپے10پیسےفی لٹربرقرار۔ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں3روپے5پیسے فی لٹرکمی۔ ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت255روپے38پیسےفی لٹرمقرر۔ مٹی کاتیل3روپے32پیسےسستا،نئی قیمت161روپے66پیسےفی لٹرمقرر۔
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت148روپے95پیسےفی لٹرمقرر۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2روپے78پیسےفی لٹرکمی۔ وزارت خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لٹر ہی رہے گی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے کم کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یکم دسمبر کوحکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافہ کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تبدیلی۔

پٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی وزارت پٹرولیم نے پٹرول کی قیمت 252 روپے 10پیسے فی لیٹر برقرار رکھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5پیسے فی لیٹرکمی کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل255 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اندازہ لگایا گیا تھا۔دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 290 روپے فی کلو ہو گئی جس سے ایل پی جی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:200 روپے مالیت کے 100 پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 16 دسمبر کو ہو گی

The post حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا appeared first on ABN News.