لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی لوکیشن کی نگرانی کے لئے ایک نئی ایپ متعارف کرادی ہے۔ اس ایپ کا مقصد اسکول سربراہان سے فیڈ بیک حاصل کرنا اور اساتذہ کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنانا ہے۔
ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق، اس ایپ کے ذریعے اسکول سربراہان اپنے اساتذہ کی کارکردگی پر نظر رکھ سکیں گے، اور سی ای اوز (چیف ایجوکیشن آفیسرز) کو اساتذہ کی پروفائل میں تبدیلی اور عارضی تبادلے کرنے کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ ایپ کا مقصد اساتذہ کی لوکیشن کا درست پتہ چلانا ہے تاکہ اساتذہ کی موجودگی اور کارکردگی کو بہتر طریقے سے مانیٹر کیا جا سکے۔
یہ ایپ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ کی سرپرستی میں تیار کی گئی ہے، جس سے محکمہ تعلیم کی کارکردگی میں مزید بہتری آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس ایپ کا استعمال اساتذہ کی موجودگی کے اوقات اور ان کی لوکیشن کی نگرانی میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے تعلیمی معیار میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
The post اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ ، لوکیشن چیک کرنے کیلئے ایپ لانچ کر دی گئی appeared first on ABN News.