0

ارشد شریف کا کیس بھی اہم ہے جس پر ابھی حقائق سامنے آنے ہیں،فیصل واوڈا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔ فیض حمید کے ٹرائل کے بعد سول نافرمانی کی کال سے بھی ہوا نکل گئی ہے۔
فیض حمید کا ٹرائل نہیں ہوتا تو پھر بانی پی ٹی آئی ،بیگم اور حواریوں کو مشکلات نہ ہوتی۔
ارشد شریف کا کیس بھی اہم ہے جس پر ابھی حقائق سامنے آنے ہیں۔ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوتا ہے تو میرے لیے حیران کن نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نئی مہم لانچ کی جائے گی جس کا نقصان صر ف بانی کو ہوگا۔
فیض حمید کی چارج شیٹ ہوگئی تو سول نافرمانی تحریک ویسے ہی ناکام ہوگی۔ فیض حمید کو بچا کر قمر باجوہ پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فیض حمیدکاملٹری ٹرائل ہوگااور وہ مضبوط آدمی تھا۔ فیض حمید شواہد ،گواہیاں اورڈیوائسزدےچکاہےجس میں بانی پھنس جاتےہیں۔ یہ کوئی ہماری کورٹس کی طرح چارج شیٹ نہیں ہے۔
ایسانہیں ہے کہ الزام لگےاورکیس چلتارہے۔
مجھےاس کےاندرکوئی راستہ نظرنہیں آرہا۔ یہ نہیں ہوسکتاایک کاٹرائل باجوڑ اوردوسرےکاجرمنی میں ہو۔ حکومت کوچاہیے بات چیت کرےاورپی ٹی آئی کاہاتھ پکڑے۔

مزید پڑھیں :‘میں اپنی قیادت کے رویے پر حیران ہوں، مجھے اس پر اعتماد نہیں ہے، عمران خان قیادت سے ناراض، چارج شیٹ کر دیا

The post ارشد شریف کا کیس بھی اہم ہے جس پر ابھی حقائق سامنے آنے ہیں،فیصل واوڈا appeared first on ABN News.