اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ لوگ پہلے 9مئی اور 26نومبر پر شرمندگی کا اظہار تو کریں۔ پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم میں آخری منٹ پر اپنی باتوں سے مکر گئی تھی۔
صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کرکے وفاق پر چڑھائی کی جاتی ہے۔ یہ ترسیلات زر بند کرنے کی نہیں ،مجھے جیل سے نکالو کی کال ہے۔ ان کے بشریٰ گروپ سے بات کرنی ہے یا علیمہ گروپ سے؟
باضابطہ طورپر پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی سےرابطہ بحال نہیں ہوا،کمیٹیوں کی بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
باضابطہ بات چیت شروع نہیں ہوئی،غیر رسمی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کو بتایا گیا تھا کہ ڈی چوک پر نہیں آسکتے۔ 24نومبر احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق پی ٹی آئی کوئی شواہد سامنے نہیں لائی۔
مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اعتبار کون کرے؟
ریاست کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے۔ یہ لوگ سیاسی ناکامی سے فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :شام کے معزول صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کی قبر کو آگ لگا دی گئی
The post یہ ترسیلات زر بند کرنے کی نہیں ،مجھے جیل سے نکالو کی کال ہے،عطا تارڑ appeared first on ABN News.