0

حکومت اورپی ٹی آئی کے مابین برف پگھلنا شروع ہو گئی،شیخ وقاص اکرم نے غیر رسمی بات چیت کی تصدیق کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومتی ممبران کیساتھ غیر رسمی طورپر گفتگو ہورہی ہے۔ باضابطہ طورپر حکومت کیساتھ مذاکرات ابھی تک شروع نہیں ہوئے۔
پالیسیاں ملکوں کی تبدیل ہوجاتی ہیں پی ٹی آئی تو ایک سیاسی جماعت ہے۔
پہلے ہمیں طعنے دیے جاتے تھے کہ مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں۔ ہم نے اب تو مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ پی ٹی آئی پہلے ہی واضح کرچکی ہے ہم ٹرمپ سے کوئی امید لگا کر نہیں بیٹھے۔
پی ٹی آئی کا کسی ادارے کیساتھ کوئی ٹکراؤ ہے نہ کوئی جھگڑا ہے۔
حکومت تو چاہتی ہے کہ ہمیں اداروں کیساتھ لڑایا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کافی عرصے سے جعلی کیسز کی بنیاد پر جیل میں ہیں۔ حکومت کی ہمیں ادارے کے ساتھ لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ 24نومبر سے پہلے حکومت ہمارے ساتھ 3نکات پر بیٹھنے کو تیار تھی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی چاہتی ہےمذاکرات کےذریعےکوئی راہ نکالی جائے،شیرافضل مروت

The post حکومت اورپی ٹی آئی کے مابین برف پگھلنا شروع ہو گئی،شیخ وقاص اکرم نے غیر رسمی بات چیت کی تصدیق کر دی appeared first on ABN News.