0

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،10 نئے وزیر شامل کئے جائیں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام آباد:کابینہ میں10 نئے وفاقی وزیر شامل کیے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ۔
پیپلز پارٹی کی قیادت کابینہ میں شامل ہونے یا دور رہنے کا فیصلہ اگلے ایک دو روز میں کرے گی ۔ وزیر اعظم نے کابینہ میں سینئر لیگی رہنماؤں کو شامل کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ کابینہ میں سردار یوسف ،حنیف عباسی ،طارق فضل چودھری ،سعد وسیم ،شیخ آفتاب اور دیگر بھی شامل ہونگے۔
2 لیگی خواتین کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :سارہ شریف قتل کیس کافیصلہ آگیا،باپ اورسوتیلی ماں کو مجرم قرار دیدیا گیا

The post وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،10 نئے وزیر شامل کئے جائیں گے appeared first on ABN News.