لاہور ( اسے بی این نیوز ) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا ء نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کے کورٹ مارشل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ بار لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے مواخذے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
یہ ادارہ جاتی خود احتسابی کی طرف ایک اہم قدم ہے. اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے تمام افراد کا احتساب کیا جا۔ ان افراد نے اپنے اقدامات سے سرکاری خزانے پر بھی اضافی بوجھ ڈالا ہے۔
ایسے افراد نے اداروں کی ساکھ کو داغدار کیا، ادارے اور عوام کے درمیان دوری پیدا کی۔
ان افراد نے نہ صرف اپنے ادارے کے قوانین بلکہ اپنے آئینی مینڈیٹ سے بھی تجاوز کیا ہے۔ تمام اداروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ آئینی حدود میں کام کریں۔ کارروائی کا آغاز اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ سپریم کورٹ بار جمہوری اقدار، آئین پرستی کی بالادستی کی حمایت جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں :ہمارے 12 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد مسنگ ہیں، اپوزیشن لیڈر عمرایوب
The post اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے تمام افراد کا احتساب کیا جائے، میاں رؤف عطا ء appeared first on ABN News.