پشاور (نیوز ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دیدی۔سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سوال کیا کہ آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔جس کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
The post سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور appeared first on ABN News.