بیجنگ ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگرس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین سے ملاقات۔ لی ہانگ زونگ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سینٹر ل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن بھی ہیں ۔
ملاقات میں پاک چائنہ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر اتفاق۔ مسٹرلی ہانگ نے پاک چین تعلقات کے فروغ کے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی فیملی کمٹمنٹ کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے حالیہ دورہ چین کوپولیٹکل لیڈر زکی ینگ جنریشن کیلئے دوستی کی شمع قرار دیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ
چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر پنجاب کی گورننس میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ دورہ چین میرا باقاعدہ پہلا سرکاری وزٹ ہے۔لی ہانگ زونگ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کیلئے وزیراعلیٰ کا ویژن قابل تحسین ہیں۔
لی ہانگ کونگ نےپاک چائنہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وزیراعلی ٰمریم نواز کی کا وشوں کو بھی سراہا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام کیلئے اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔
مزید پڑھیں :بطور وزیراعظم القادر ٹرسٹ کی ڈونیشن لینے کانہ کوئی گواہ نہ کوئی ثبوت ہے،عمران خان
The post چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر پنجاب کی گورننس میں بہتری لانا چاہتے ہیں، مریم نواز appeared first on ABN News.