پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)11واں سالانہ اعلحضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمتہ اللہ علیہ فری آئی کیمپ دربار عالیہ خانقاہ استانہ عالیہ للہ شریف پر 13/14/15 دسمبر 2024 بروز جمعہ ہفتہ اتوار بفیضان نظر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول نقشبندی مجددی قادری للہی رحمتہ اللہ علیہ
زیر سرپرستی حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول نقشبندی مجددی قادری للہی سجادہ نشین آستانہ عالیہ للہ شریف منعقد ہوگا جو کہ زیر نگرانی صاحبزادہ محمد تکریم الرسول للہی زیدہ مجدہ ،زیر نگرانی صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف للہی زیدہ مجدہ ہوگا ، جس میں ماہر امراض چشم کپٹن ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر فیصل آباد اپنی خدمات سر انجام دیں گے
فری چیک اپ صبح 8 بجے تا 12 بجے تک ہوگاسفید موتیا کا آپریشن بمعہ ادویات اور لینز مفت لگائے جائیں گے قاری محمد احسان اور استانہ عالیہ للہ شریف کی ٹیم تمام تر انتظامات کرے گی
0