پنڈ دادنخان میں تھانے،کچہری اور تبادلوں کی سیاست عروج پر پہنچ گئی،چوہدری عابد جوتانہ

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)حلقہ این اے 67جہلم و حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان مین تھانے،کچہری اور تبادلوں کی سیاست عروج پر پہنچ گئی مخالفین پر تھانوں میں جھوٹے مقدمات درج کرائے جانے لگے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے،پٹواریوں کے تبادلے بھی شروع ہو گئے،تبادلوں کے بعد زبردستی اپنے ساتھ ملانے کے لئے حربے استعمال کیے جانے لگے،ایک پٹواری کو تو تحصیل بدری کے احکامات تمھا کر پنڈ دادنخان سے اٹھا کر جہلم تعنیات کر دیا گیا سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان راجہ افتخار احمد شہزاد آف چک شادی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیا مدعی مقدمہ تھانے اور ہی کچہر ی میں پیش ہوا،ایف آئی آر تھانہ جلالپور شریف میں کٹوائی گئی کنٹریکٹ پر بھرتی کرائے گئے غریب لوگوں کو خود ہی ملازمت سے فارغ اور بعد میں منت سماجت کروا کر دوبارہ بھرتی کروا دیتے ہیں تھانوں میں فون کر کے لوگوں کو تھانے طلب کرا کر پریشر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ان حرکات کی وجہ سے یہ لوگ اپنی سیاست کی ناکامی میں کیل ٹھونس رہے ہیں میرے سمیت جتنی محبت سے لوگ انھیں اقتدار میں لائے تھے اب اتنی ہی نفرت سے نکال کر باہر پھینکیں گے ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان و متوقع امید وار برائے ایم این اے حلقہ این اے67جہلم چوہدری عابد جوتانہ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مانگے ہوئے سورج کبھی سویرا نہیں کرتے اب اپنے حلقے سے اپنا ہی ایم این اے لائیں گے مجھے اس کے لئے جتنی بھی سیاسی قربانی دینا پڑی ضرور دوں گا انھوں نے مزید کہا کہ مخبری کرتے گر شریک جرم نہ ہوتے،ان اقتدار پرستوں اور انتکامیوں کے بارے اور کچھ نہیں کہہ سکتا۔