پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 جہلم کے تمام سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ۔ جس میں جہلم کے تمام ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔جہلم کے تمام تحصیل انچارجز نے بھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات کے مطابق تحصیل سوہاوہ، دینہ اور پنڈدادنخان کے تمام ریسکیو اہلکاروں کا فزیکل ٹیسٹ لیا۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہاکہ ٹیسٹ کا مقصد ریسکیورز کو تندرست رکھنا ،ان کی کارکردگی اور ایمرجنسی میں بہتر طریقے سے مدد کرنا ہے۔ بلاشبہ ایک تندرست جسم ہی تندرست دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ریسکیورز کے لئے یہ انتہائی اہم ہے۔ یہ ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے۔ کیونکہ ایک تندرست اور چاق و چوبند ریسکیور ہی ایمرجنسی میں لوگوں کو بہتر مدد فراہم کر سکتا ہے۔
0