پنڈ دادنخان کے گاؤں بگا کا زمینی پانی سخت کڑوا اور انتہائی زہریلا ہے

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) پینے کے پانی کی شدید قلت سے ستائے ہوئے حلقہ این اے67جہلم و حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان کے گاؤں بگا کے عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو ایک تحریری درخواست لکھتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے گاؤں بگا کا زمینی پانی سخت کڑوا اور انتہائی زہریلا ہے کوہستان نمک سے آنے والی واٹر سپلائی سکیم کا پانی ہمیں میسر نہیں،پائپ لائن بچھی ہوئی ہے لیکن راستے میں بااثر لوگوں نے مین پائپ لائن پر کنکشن لگا رکھے ہیں جس سے ان لوگوں کے کھیت بھی پانی سے سیراب ہو رہے ہیں اور جانور بھی کھلا پانی پی رہے ہیں لیکن ہم پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں دریائے جہلم کے کنارے سے بھی ہمارے گاؤں میں کوئی واٹر سپلائی سکیم نہیں آ رہی گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے علاقہ کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں یہاں زندگی گذارنا مشکل ہو چکا ہے بیماریاں پھیل رہی ہیں ہمارے گاؤں کی آبادی25سو افراد پر مشتمل ہے لیکن ہم پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ہماری درخواست ہے کہ خصوصی ایکشن لیتے ہوئے مین پائپ لائن پر لگے ہوئے تمام ناجائز کنکشن کاٹے جائیں اور ہمارے حصے کا پانی ہمیں دیا جائے ان خیالات کا اظہار بگا کے رہائشیوں کونسلر ظفر حیات،کونسلر ذوالفقار علی محمد سرفراز نمبردار،باطی خان،نذر حیات نمبردار محمد ارشد اور اہلیان دیہہ نے کیا۔