پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان ) تحریک منہاج القران جہلم 2 کا ورکر کنونشن المنہاج ہاؤس ٹوبھہ میں منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القران کے دیگر فورمز منہاج القران یوتھ لیگ ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ، علماء ونگ ، پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز کے علاوہ منہاج القران وومن لیگ کی ورکرز نے بھی شرکت کی ورکر کنونشن کے چیف گیسٹ انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن تھے تقریب میں خصوصی شرکت سلطان احمد سروری ناظم منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب ، علامہ محمد سرفراز مصطفوی نائب ناظم علماء کونسل شمالی پنجاب ،الحاج محمد اصغر چوھدری ، الحاج چوھدری عبدالغفور صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم ،مسعود احمد ملک ، حاجی غلام شبیر چدھڑ ، علامہ محمد عظمت اللہ ، جاوید جنجوعہ ، عبدالرحمن جامی ، چوھدری محمد انور بھلہ صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم ، نائیک محمد رمضان ،ملک اسرار سروبہ، حاجی محمد اقبال ،محمد عمران قادری سید بلال حسین شاہ ، واجد علی اعوان ,محمد عدنان بسراء ،ماسٹر محمد امتیاز، ملک طارق جھاٹلہ ،اسرار احمد ثنادھا پیر ابرار حسین شاہ ،محمد رمضان مصطفوی اور شیخ عمار نے بھی شرکت کی ورکرز کو بریفنگ دیتے ہوئے انجینیئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ اج سیاستدان ،ٹی وی اینکر اور دیگر لوگ کہہ رہے ہیں کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے لیکن ورکرز کو یہ الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے بلکہ ورکرز کو کہنا چاہیے کہ وہ کل بھی ٹھیک کہتے تھے اور اج بھی ٹھیک کہتے ہیں تحریک کا ورکر بننے کے لیے اپ نے اپنے اپ میں تبدیلی لانا ہوگی اگر اپ نے دنیا تبدیل کرنی ہے تو سب سے پہلے اپنے اپ کو تبدیل کرنا ہوگا اپ کو پنجگانہ نماز کا پابند بننا ہوگا تلاوت کلام پاک ترجمہ کے ساتھ اور ایک سو مرتبہ درود پاک روزانہ کا معمول بنانا ہوگا ہر وقت باوضو رہ کر بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت کرنا ہوگی اپنے اپ میں تبدیلی لانے کے بعد اپ نے اپنے تمام گھر والوں کو منہاج القران کا ممبر بنانا ہے اس کے بعد اپنے رشتہ داروں پڑوسیوں اور دوستوں کو منہاج القران میں شامل کرنا ہے یہ کام اپ نے کرنا ہے اور اس کے بعد انہیں سنوارنا منہاج القران کا کام ہے تقریب کے اختتام پر الحاج محمد اصغر چوھدری نے خصوصی دعا کی
0