جہلم پولیس کی بچھڑے ہوئے لوگوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم پولیس کی بچھڑے ہوئے لوگوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار۔شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں رمضان المبارک میں کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ خدمت خلق بھی ہمارا نصب العین ہے۔ہیڈ کانسٹیبل عبدالقادر اور کانسٹیبل عون محمد نائب PROنے دوران ناکہ بندی عید کی شاپنگ کرنے آئی ہوئی گمشدہ بچی مریم ندیم ولد محمد ندیم بعمر4سال ساکن مظفر آباد کے ورثاء کو ڈھونڈ کر بعد از تصدیق بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ورثاء کی جانب سے جہلم پولیس کو ڈھیروں دعائیں۔