جہلم گزشتہ روز 3 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز 3 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت ضلع بھر میں 36کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 2کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 9 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے کل 86418 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2248 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز مزید 7کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 2146کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 64 اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 25257 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 767 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 23 اموات ہوئی ہیں۔ ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2425 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 19093 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔