ٹوبھہ میں ایک ہی دن میں دو منیر نامی نوجوان جاں بحق

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)ٹوبھہ میں ایک ہی دن میں دو منیر نامی نوجوان جاں بحق ہوگئے ماہ رمضان المبارک میں ایک جنازہ پہلے ٹائم اور دوسرا جنازہ پچھلے ٹائم اٹھا رقت آمیز مناظر ٹوبھہ کی فضائیں بھی سوگوار ہو گئیں ۔ محمد منیر ولد محمد امیر قوم ہتمال ساکن ٹوبھہ جو کہ پنڈدادنخان خان کچہری میں ملازمت کرتا تھا کافی عرصہ سے علیل تھا اور گزشتہ روز جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد منیر ولد محمد نذیر کھوکھر صبح سویرے مویشیوں کے لئے چارہ کاٹنے کے لئے احمد آباد کی جانب گیا واپسی پر موٹرسائیکل پر چارہ لوڈ کرکے واپس آ رہا تھا کہ اتھر گاؤں کے قریب چلتے ہوئے موٹر سائیکل پر دل کا دورہ پڑ گیا اور موٹر سائیکل سے گرنے کے بعد جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے یہ علاقہ میں کہرام مچ گیا تاہم دونوں نوجوانوں کو ٹوبھہ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا نماز جنازہ میں کرنل سید زاہد حسین شیرازی آف جندران بیوروچیف اوصاف ملک ظہیر اعوان سابق ناظم ٹوبہ راجہ عبیداللہ کھوکھر رضوان رسول پٹواری چوہدری اصغر پٹواری چوہدری محمد اسلم پٹواری نصراللہ بٹ ملک مسعود احمد ملک امیر مختار ماسٹر محمد ارشد حافظ مجتبیٰ چودھری عا مر نثار چوہدری آصف نثار سب انسپکٹر چودھری فیضان بیگ سلطان احمد سروری چوہدری اختر بہاولکا مولانا غلام عباس انقلابی ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ چوہدری نذر حسین بہاولکا ماسٹر غلام محمد سیٹھی ماسٹر خضر حیات سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی