عالمی یوم صحافت پر حقیقی صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)عالمی یوم صحافت پر حقیقی صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔حق وسچ کی آواز بلند کرنے والے پاکستان کے حقیقی صحافیوں کو صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ”سرخ سلام“ پیش کرتے ہیں۔پاکستان میں ریاستی اداروں،لینڈ مافیا،ڈرگ مافیا،جاگیرداری نظام،سیاسی ناخداؤں کی جانب سے صحافیوں پر حملے دھمکیاں، جھوٹے مقدمات ودیگر انتقامی کارروائیوں سے نا آشنا ہوکرآج کا حقیقی عوامی ترجمان(صحافی) اپنے فرائض کی ادائیگی اورحق وسچ کی آواز کو بلند کئے ہوئے ہیں۔پاکستان کے حقیقی صحافیوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی ظلم وجبر کے خلاف جہاد کے طور پر ادا کی ہے اور کئی صحافیوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہیں۔ پاکستان میں مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کام کرنے والے صحافیوں کو جہلم پریس کلب کے صحافی سلام پیش کرتے ہیں ہماری دعاء ہے کہ جن صحافیوں نے شہادت پائی اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔ پاکستان میں آزاد صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے صحافتی اتحاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔اس وقت مافیاز آزادانہ صحافت کے راستے میں بہت بڑی رکاوٹ ھے خاص کر علاقائی صحافی آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی آزادانہ صحافت کرنے سے محض اس لئے گھبراتے ہیں کہ بااثر مافیا حق کی آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے صحافیوں کے لئے مسائل پیدا کرتے ہیں، آج بھی لینڈ مافیا، سیاسی قائدین، بااثر افراد اپنے خلاف خبرین شائع ہونے پر غنڈوں کی مدد سے صحافیوں کو حراساں کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ جبکہ بعض شدت پسند صحافیوں کی آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دبا دیتے ہیں، پاکستان وہ ملک ہے جہاں صحافیوں کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں، اپوزیشن جماعتیں صحافیوں کے ساتھ بے پناہ محبت کرتی ہیں،اور برسر اقتدار آتے ہی سب سے پہلے صحافیوں کے خلاف قرار دادیں پاس کی جاتی ہیں۔اس موقع پر فیصل کیانی، وسیم تبریز، راجہ شاہد، عامر کیانی، راجہ نوبہار خان، راجہ سہیل کیانی، عبدالمنان، عاطف بٹ، مرزا ذیشان، آصف جنجوعہ، ڈاکٹر آفتاب احمد، مرزا کفیل بیگ کیفی،چوھدری دانیال عابد،الیاس صادق وٹو،شہزاد بٹ،عبدالغفار آزاد، پیرزادہ ذیشان شاہ،سید ناصرحسین شاہ، امجد ضیاء، ڈاکٹر اعجاز اعوان، عبدالغفور بٹ، محمد اسماعیل، نبیل انصاری، فضل خان، رانا نوید الحسن، مرزاراحیل بیگ، عبدالباسط مجاہد، چوہدری عابد محمود، سید اکرم حسین شاہ،مرزاقدیر بیگ، سید مستفیض اقبال بخاری، میاں محمد ساجد، میاں محمد غزن، شیخ ذوالفقار علی کاشف، خالق تنویر، سید مظہرعباس وسیم قریشی، آصف جٹ،مرزا رخسار بیگ ودیگر نے شرکت کی۔