ایم پی اے دینہ راجہ یاور کمال کا اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ایم پی اے دینہ راجہ یاور کمال کا اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ۔ دکانداروں نے استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر ایم پی اے راجہ یاور کمال کا کہنا تھا کہ رمضان بازار دینہ میں عوام کے لیے چینی سمیت آٹا،گھی،پھل، سبزیاں اور ضرورت زندگی کی ہر اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں غریب آدمی رمضان بازار سے باآسانی اشیائے خوردونوش خرید سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں دینہ کی انتظامیہ کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے رمضان بازار میں بہترین انتظامات کر رکھے ہیں۔راجہ یاور کمال کے دورہ کے دوران چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد،تحریک انصاف کے کارکنان جن میں الطاف اسحاق،میاں ہارون،پیر عطااللہ شاہ بخاری، جمیل نظامی،شادا جٹ، چوہدری محبوب اور چوہدری ضمیر بھی شامل تھے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین اور چیف آفیسر بلدیہ الفت شیزاد نے مین بازار کا دورہ بھی کیا اور دوکانداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی۔