جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی زائد قیمت وصول کرنے پر سخت کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف دیا جا سکے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی سرکاری قیمتوں اور مارکیٹ کے اندر دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا دورہ کریں اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔
0