ڈی ای او زنانہ محترمہ کوثرسلیم نے کھائی کوٹلی کے مقام پر قائم خانہ بدوشوں کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم گزشتہ روز ڈی ای او زنانہ محترمہ کوثرسلیم نے کھائی کوٹلی کے مقام پر قائم خانہ بدوشوں کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور وہاں پر آباد مرد و خواتین سے ملاقات کی اور انہیں اپنے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کروانے پر قائل کیا اس موقع پر انہوں کورونا وائرس کے متعلق بھی لوگوں کو آگاہ کیا اسکے علاوہ ڈی ای او زنانہ نے ان میں ماسک اورہینڈسینی ٹائزر بھی تقسیم کیے۔ جھگی بان ضلعی افسر کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے، انہوں نے ڈی ای او زنامہ کو خانہ بدوشوں کی رہائش گاہوں پر آنے کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانے کا بھی وعدہ کیا۔ یاد رہے کہ یہ کسی بھی ضلعی افسر کی طرف سے پہلا ایسا دورہ ہے جو کہ سکولوں سمیت ایسی بستیاں جہاں خانہ بدوش قیام پذیر ہیں کے ڈیروں پر جا کر انہیں تعلیم و تربیت بارے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر محترمہ کوثر سلیم نے کہا کہ وہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس صاحب کے ویژن کے مطابق گھر گھر جا کر بچوں کو سکولوں میں داخلے پر قائل کریں گی۔ اور انشااللہ ضلع جہلم کا کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہیں ہوگا،چاہے وہ کسی بھی ذات پات یا برادری کا ہو،تعلیم سب کا بنیادی حق ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی ای او زنانہ کے اس اقدام کو سراہا کہ وہ چھٹی کے دن اور روزے کی حالت میں سخت گرمی میں اپنا گھر اور بچے چھوڑ کر عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔