اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور ایک ہوٹل سیل کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے جی ٹی روڈ پر ہوٹلوں اور بیکریوں کو چیک کیا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کیے جبکہ ایک ہوٹل کو سیل کر دیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا کہنا تھا کہ جو بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہم کرونا سے بچ سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج بھی جو ہوٹل اور بیکری والے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے تھے ان کو جرمانے کیے ہیں اور ایک ہوٹل کو سیل بھی کیا گیا ہے۔