کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر دینہ میں جمعہ اور ہفتہ کو مکمل لاک ڈاؤن

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر دینہ میں جمعہ اور ہفتہ کو مکمل لاک ڈاؤن باقی دنوں میں کاروبار شام چھ بجے بند کروا دیے گیے تھے جس میں دودھ دہی، اور بیکریاں,ہوٹل، کریانہ بھی جمعہ اور ہفتہ کو بند کرنے کے آڈر تھے اور صرف پٹرول پمپ، میڈیکل سٹور کھلے رہیں گےجس کی وجہ سے دینہ میں تاجر برادری سخت پریشان تھی۔ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ذاتی دلچسبی لیتے ہوئے دینہ میں جمعہ اور ہفتہ کو کریانہ،گروسری سٹور،بیکرز،چکن میٹ شاپس،سبزی منڈی،پیٹرول پمپ،میڈیکل سٹور،ٹیک وے(ہوم ڈلیوری) ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔ جس پر دینہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا شکریہ ادا کیا۔