محمد ارشد جمیال کی والدہ محترمہ کی برسی کی تقریب کا انعقاد ان کی رہائش گاہ پر ہوا


پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)محمد ارشد جمیال کی والدہ محترمہ کی برسی کی تقریب ان کی رہائش گاہ واقع شمالی آبادی ٹوبہ میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت حضرت صاحبزادہ پیر محمد علیم الرسول عارف نے فرمائی جب کہ حضرت علامہ اعجاز احمد ملک منہاج القرآن لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماں کی تربیت کا ھی اثر تھاکہ دونو عمر لڑکوں نے جنگ بدر کے موقع پر ابو جہل جیسے جنگجو کو قتل کر دیا دونوں بچوں نے جنگ میں حصہ لینے کے لیے ضد کی اور پہلے دونوں بچوں نے آپس میں کشتی لڑی اور دونوں بھائیوں نے دین کی سربلندی کے لئے اور آقا علیہ السلام کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے میچ فکس کیا حالانکہ آج میچ فکس کرنے پر پابندی ہے لیکن اس موقع پر دونوں بچوں نے جنگ میں حصہ لینے کے لیے دین کی خاطر میچ فکس کیا اس موقع پر حضرت صاحبزادہ پیر محمد علیم الرسول عارف آستانہ عا لیہ للہ شریف نے خصوصی دعا فرمائی حضرت علامہ قاری محمد نوید الحسن چشتی نے ختم شریف پڑھا ماسٹر محمد سرفراز بھلہ نے سٹیج سیکرٹری کی خدمات سرانجام دیں جبکہ تقریب میں خصوصی شرکت حضرت علامہ محمد صدیق عتیقی کندوال قاضی اصرار ثنادھا ملک طارق جھا ٹلہ بیوروچیف اوصاف ملک ظہیر اعوان غلام شبیر چدھڑ ملک مسعود احمد جاوید جنجوعہ نصراللہ بٹ انوار نقشبندی ودیگر افراد نے کی