جہلم روڈ آدووال کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ

پنڈدادنخان: ( ملک ظہیر اعوان )جہلم روڈ آدووال کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ، ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقل حادثہ تیزرفتاری اور غفلت کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں
دلاور حسین ولد محمد فیروز عمر قریباً 40 سال، سکنہ کھیوڑہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔