0

جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا تھانہ کالا گجراں کا سرپرائز وزٹ

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا تھانہ کالا گجراں کا سرپرائز وزٹ،ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او جہلم کی تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات، مسائل دریافت کئے اور ایس ایچ او کالا گجراں کو فوری حل کے احکامات،انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ویڑن فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے،دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایات،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کیا جائے،نیز عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کے احکامات دئیے،جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس اور نو گو ایریا کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر پٹرولنگ کی جائے،پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔