پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیراعوان) تحصیل کمپلیکس پنڈ دادن خان کے وسیع و عریض احاطے میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان میڈم اقراء ناصر کی ہدایت پر سینیئر کلرک اے سی کورٹ پنڈدادنخان چوہدری عدنان اور شہباز کی نگرانی میں 300 سو پودے لگاۓ جائیں گے ان میں خوشنماء پھولوں سمیت پھلدار اور سایہء دار پودے بھی لگاۓ جارہے ہیں تحصیل کمپلیکس پنڈ داد خان میں پودے لگوانے والے انچارج چوہدری عدنان نے بتایا کہ کہ ہم جو پھلدار پودے لگوا رہے ہیں ان میں مالٹا۔ انار۔ امرود اور جامن شامل ہیں جنکی مکمل نگہداشت کی جائے گی پودوں کو مال مویشیوں اور دیگر آوارہ پالتو جانوروں سے تحفظ کیلئے بھی مکمل انتظامات کئےگئے ھیں پنجاب حکومت کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں حکومت کی ترجیحات پر عملدرآمد کرتے ہوۓ ان سرکاری اداروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگوائیں گے مزید برآں محکمہ زراعت اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ( NRSP ) والوں کو بھی تحصیل بھر میں شجر کاری مہم کو فروغ دینے کیلۓ اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیۓ تاکہ آنیوالی نسلیں سایہء دار اور پھلدار پودوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ پولوشن سے پاک فضا میں سانس لے سکیں
0