0

پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ کے ایصال ثواب و درجات میں بلندی کے لیے روحانی و وجدانی محفل کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کی معروف درگاہ للہ شریف کے صوفی بزرگ حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ کے ایصال ثواب و درجات میں بلندی کے لیے روحانی و وجدانی محفل سجائی گئی جس کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی جب کہ خصوصی شرکت حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مدظلہ اللہ العالی ، صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف ، صاحبزادہ احتشام الرسول اور بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان نےکی تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے قاری محمد اکرام نقشبندی نے کیا نقابت کے فرائض علامہ محمد سرفراز نے سر انجام دیے تقریب کا خصوصی اہتمام قاری محمد احسان عیسی وال اور ان کی ٹیم نے کیا اس موقع پر خصوصی دعائیں کی گئیں اور افطاری کا وسیع انتظام کیا گیا محفل پاک میں مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جامع مطلوبیہ ، مقبولیہ ، مجددیہ نقشبندیہ للہ شریف کے طلباء اور حفاظ نے بھی خصوصی شرکت کی
استانہ عالیہ للہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ درگاہیں روحانی مراکز ہیں اور قلوب کی تسکین کا بہترین ذریعہ ہیں صاحبزادہ پیر محمد مطلوب الرسول للہی نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ جیسی عظیم ہستیوں کا فیض اج بھی جاری ہے ان کے پاس انا جانا رکھا کرو ، خانقاہ شریف پر منعقد ہونے والی ماہانہ محفل میں حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مدظلہ اللہ العالی ، صاحبزادہ علیم الرسول عارف ، صاحبزادہ احتشام الرسول اور حاجی غلام شبیر چدھڑ ،مظفر للہی ، حکیم صغیر بھلوال سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی مدرس ادارہ حافظ قاری محمد یوسف پھپھرا نے ختم شریف پڑھا اس موقع پر لنگر اور افطاری کا وسیع انتظام کیا گیا سجادہ نشین صاحبزادہ نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے کشمیریوں اور فلسطین کی ازادی کے لیے اور پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی در یں اثناء ہر اسلامی ماہ کی اخری جمعرات کو حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر ایصال ثواب کی محفل سجائی جاتی ہے جس میں مریدین اور عقیدت مند شرکت کرتے ہیں