پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان)
ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی طرف سےتھانہ پنڈ دادنخان اور تمام چوکیوں کےپولیس افسران کے اعزاز میں تھانہ پنڈ دادنخان میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے خصوصی شرکت کی، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سرکل،ایس ایچ او پنڈ دادنخان، سٹی چوکی پنڈ دادنخان، دھریالہ جالپ اور کھیوڑہ چوکی معہ تمام سٹاف تھانہ جات بھی شریک ہوئے
افطار پارٹی کا مقصد دورافتادہ علاقہ کے فیلڈ افسران سے ملاقات ،رمضان المبارک کے دوران روزے کی حالت میں کٹھن ڈیوٹی کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور فورس کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا
تھانہ پنڈ دان خان میں منعقدہ افطار پارٹی میں ڈی پی او جہلم نے تمام افسران و جوانوں سے ملاقات کی انہیں درپیش مسائل دریافت کیے اور ساتھ ساتھ حل کے لئے عملی اقدامات کی بھی موقع پر ہدایات جاری کیں، تھانہ پنڈ دادنخان کی بلڈنگ ، SIPs پروٹوکول ، فرنٹ ڈیسک ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا ، پولیس خدمت مرکز کی جدید زیر تعمیر
بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا اورکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ
میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے جہلم پولیس کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے،
0