پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیراعوان ) اندرون شہرمٹرگشت کرنیوالے پالتو جانوروں کے مالکان کے خلاف نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ ایف آئی آر تک اندراج کریں گے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمےاور خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اقرا ناصر نے انجمن تاجران پنڈدادنخان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شالیمار چوک میں بناۓ گئے نوازش شہید کی یاد گارکو مزید خوبصورت بنانے کیلئے شہر کی قدیمی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوۓ ہڑیال کا سٹیچو اوپر نصب کیا جاۓ جبکہ اس سلسلے میں کسی بھی ادارے یا فرد سے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں دریں اثناء انھوں نے یہ بھی کہا کہ دورویہ سڑک کےدرمیان خوبصورت پودوں والے گملے جنھیں پالتوں جانور نقصان نہ پہنچا سکیں ہر دوکاندار اپنی مدد آپ کے تحت رکھواۓ ہر دوکاندار اپنی دوکان کا سامان اپنی حدود میں رکھنے کا پاپند ہو گا تاکہ خریداری کی غرض سے آنیوالوں کو کوئی دشواری نہ ہو جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی دوکانوں کا کوڑا بھی مخصوص مقام پر پھیکنا بھی ان کی ذمہ داری ہو گی جہاں سے عملہ صفائی اسے اٹھا سکے تاہم ریڑھی بانوں کو بھی متنبہ کیا جاۓ کہ بجاۓ ایک جگہ پر کھڑے ہو نےسے چل پھر کے اپنا سامان فروخت کریں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم احسن طریقے سے نبھائیں گے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدانخان نے وفد کے اراکین سے کہا کہ تجاوز کے مرتکب اور ناجائز منافع خور کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہو گی انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ بس سٹینڈ کا دورہ لاہور راولپنڈی اور للہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفیکیٹ اور کرایہ نامے بھی چیک کیے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی گاڑیوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے ابھی بھاری جرمانے کر رہے ہیں اور باز نہ انے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے تمام ڈرائیورز اپنی گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر کرائے نامے چسپاں رکھیں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف 0544210503 پر شکایت درج کروائیں جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی
0