پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) بلدیہ پنڈدادنخان کی طرف سے حالیہ لگائے جانیوالے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پنڈدادنخان کے تمام اسٹیک ہولڈر متحد ہو گئے ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن۔ سواری رکشہ و لوڈر رکشہ مالکان ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے مزدوری کرنیوالے مرکزی انجمن تاجران۔ وکلاء برادری سول سوسائیٹی کے افراد ریلی کی شکل میں اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون کے دفتر پہنچ گئے ریلی کے شرکاء نےتحصیل کمپلیکس پنڈدادن خان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اگر لاگو شدہ ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو قانونی چاری جوئی سمیت شٹر ڈاؤن اور روڈ بلاک کرنے کا لائحہ عمل اختیار کیا جاۓ گا ریلی کے شرکاء نے مزید کہا کہ ہمارا تعلق متوسط طبقے سے ہے جو بمشکل بچوں کی روٹی کما رہے ہیں اوپر سے سینکڑوں کی تعداد میں ٹیکسوں کی بھرمار ہمارے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے نوبت پہلے ہی فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے ہر فرد مقروض ہے انھوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سمیت ڈی سی جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ظالمانہ ٹیکسوں کی واپسی کےفی الفور احکامات جاری کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھے گا
0