پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) نومبر 2023 سے لے کر مارچ 2024 تک گزشتہ پانچ ماہ میں اسسٹنٹ کمشنرپنڈ دادن خان اسامہ شیرون نے ایسے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں کہ جن سے تحصیل پنڈ دادن خان کے عوام کو ذاتی فوائد پہنچے ہیں سب سے بڑھ کر انہیں رشوت کے گرم بازار سے باہر نکالا ہے جس پر حلقہ کے عوام ان پر بڑے مطمئن اور خوش ہیں جس پر روزنامہ اوصاف نے ان کا خصوصی انٹرویو کیا اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نے کہا کہ سب سے پہلے میں نےسیٹلمنٹ آپریشن اور کرپشن کمپلینٹ سیل کے تحت 4712 وراثتی انتقالات کروائے اور 600 سے زائد پرانے میوٹیشن اراضی سینٹرزسے ان بلاک کروا کر انتقالات کروائے گئے مجھے یقین ہے کہ میری اس پانچ ماہ کی تعیناتی میں کسی بھی سائل کو ان انتقالات میں ایک روپے بھی رشوت نہ دینی پڑی
سحاداجات اور موضع بندی کرائی تاکہ نہر کے پانی کی تقسیم کا ایک منصفانہ لایا عمل تیار کیا 225 پوائنٹس بنوائے تاکہ ایک لاکھ ایکڑ رقبہ میں کاشت ہو سکے
طلبہ اور عام لوگوں کو ڈومیسائل کے حصول میں رشوت کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن میں نے ڈومیسائل برانچ ریفارمز کے تحت 3 ہزار سے زائد نوجوانوں اور طالب علموں کو سرکاری فیس میں ڈومیسائل بنوا کر دیے اس سے قبل ہر ڈومیسائل میں مختلف ویریفکیشن کی صورت میں طلباء اور غریب بچوں سے فی ڈومیسائل رشوت عام تھی جس میں تمام غیر ضروری چیزیں ختم کر کے ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں ہونے دی عوامی شکایت پر بلدیہ پنڈ دادن خان اور کھیوڑہ میں میرج سرٹیفکیٹ ، برتھ سرٹیفکیٹ اور طلاق کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کرپشن صفر کارڈز تک پہنچ گئی ہے
زیر تعمیر جلال پور شریف کندوال خوشاب نہر کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد غریب لوگوں کو لینڈ ایکوزیشن سے پیشگی پیمنٹ کرائی گئیں جس سے ان لوگوں کو بھرپور انصاف ملا البتہ نہر کے روٹس 2020 میں ظالمانہ طور پر تبدیل کیے گئے اگر اس وقت میں یہاں موجود ہوتا تو نہر کا ایک روٹ بھی تبدیل نہ ہوتا اب اس کا کوئی قانونی حل نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ اب یونین کونسل لیول پر اپریشن شروع ہونے لگا ہے عوام کو کوئی بھی شکایت ہو تو وہ میرے دفتر ضرور تشریف لائیں کسی قسم کی ظلم زیادتی نہیں ہونے دوں گا کسی کو رشوت نہیں دینی کوئی رشوت مانگے تو فورا مجھے رپورٹ کریں اے سی کرپشن شکایات سیل کو مزید کامیاب بنائیں
0