0

چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر عدنان کی زیر سرپرستی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اضلاع میں میٹرک کے امتحانات جاری

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر عدنان کی زیر سرپرستی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اضلاع میں میٹرک کے امتحانات جاری ۔۔
ضلع بھر میں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات صاف شفاف طریقے سے جاری ہیں۔راناجاویداختر
بوٹی مافیا کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہیں۔ اور کسی بھی قسم کے امتحانات میں ناجائز ذرائع کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پروفیسر ساجد محمود فاروقی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی ۔
حکومتی ہدایات کی روشنی ضلع جہلم کے امتحانی مراکز پر رانا جاوید اختر چیف ایگزیکیٹو آفیسر محکمہ تعلیم ضلع جہلم اور پروفیسر ساجد محمود فاروقی کنٹرولر امتحانات راول پنڈی بورڈ کے ہنگامی دورے ۔امتحانات کے لیے
انتظامات پر اطمینان کا اظہار ,
پنجاب بھرکیطرح ضلع جہلم میں بھی جماعت نہم کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم رانا جاوید اختر اور کنٹرولر امتحانات نے ضلع بھر کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کٸے۔نقل کی روک تھام کیلیے کٸے گٸے انتظامات کا جاٸزہ لیا۔تمام امتحانی مراکز پر انتظامات اور سیکیورٹی کی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیا۔اس سلسلہ میں تحصیل سوہاوہ کے امتحانی سنٹر جس میں گورنمنٹ بواٸر ہاٸی سکول جنڈالہ اور گورنمنٹ ہاٸی سکول بڑاگواہ کے امتحانی مراکز کابھی تفصیلی دورہ کیا۔جس میں انہوں نے حکومتی ہدایات کیمطابق پیپرز کی سیکیورٹی کا تفصیلی جاٸزہ لیا۔ اس موقع پر امتحانات پر تعینات امتحانی عملہ کی کارکردگی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینٸر ہیڈماسٹر ر راجہ محمدانور کیانی موباٸل انسپکٹر اور راولپنڈی بورڈ کے نماٸندہ محمدجاوید ثاقی بھی موجود تھے۔رانا جاوید اختر سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم نے کہا کہ دہم جماعت کے امتحانات کی طرح جماعت نہم کے امتحانات بھی خوش اسلوبی سے سرانجام پاٸیں گے۔کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلیے پوری طرح تیاری کر رکھی ہے ۔عملہ اپنے ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہیں۔جبکہ تمام امتحانی سنٹروں کے گرد دفعہ 144کے تحت کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا امتحانی مراکز داخلہ ممنوعہ ہے۔ اور آٸندہ بھی اسی طرح پیشہ ورانہ فراٸض سر انجام دینے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہوں نے سربراہ ویجلینس سکواڈ ضلع جہلم چودھری آصف کی کارکردگی کو بھی سراہا کہ انکی ٹیم نے رابطے کے بہترین ذرائع استعمال کر کے کامیاب امتحانات کے انعقاد کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔