0

گورنمنٹ سکولوں کا معیار تعلیم پرائیویٹ سکولوں سے کہیں زیادہ بہتر ھے،حکیم سید اختر علی شاہ بخاری

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) گورنمنٹ سکولوں کا معیار تعلیم پرائیویٹ سکولوں سے کہیں زیادہ بہتر ھے تجربہ کار اساتذہ جدید کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریز اور دیگر جدید سہولیات سے طلبا و طالبات جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر رھے ہیں طلبا کی ذہنی جسمانی اور دماغی اچھی تربیت کے لئے ہم نے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی استعمال اور پتنگ بازی جیسے خونی کھیلوں سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ ادبی پروگراموں کے فروغ کےلئے اپنی سرگرمیاں تیز کرنی ھوگی راجہ غضنفر علی خاں گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان ڈیڑھ سو سالہ تاریخی عظیم درسگاہ ھے جہاں سے اب تک سینکڑوں نہیں ہزاروں طلبا علم کی روشنی حاصل کر کے ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فرائض منصبی ادا کر رھے ہیں اور اندرون و بیرون ملک پنڈدادنخان کے اس تاریخی ادارے کا نام روشن کر رھے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل پریس کلب رجسٹر پنڈدادنخان کے چیرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے بطور مہمان خصوصی رئیس مدرسہ ملک شوکت علی اعوان کی زیر صدارت منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں بطور مہمان اعزازی عبدالحفیظ ساقی چوہدری طاہر ارشاد امتیاز احمد سابق چیف پیٹی آفیسر خواجہ شوکت محمود سابق معروف ماہر تعلیم چوہدری طاہر اقبال ملک نور محمد نورانی مولانا صبغت اللہ قندیل بھی تقریب میں موجود تھے تقریب سے رئیس مدرسہ ملک شوکت علی اعوان معروف ماہر تعلیم مشتاق احمد نون عمران ظفر سید اظہر علی شاہ بخاری راجہ محمد اصغر نے بھی خطاب کیا جبکہ رئیس مدرسہ ملک شوکت علی اعوان نے بتایا کہ ڈیڑھ سو سالہ قدیم تاریخی تعلیمی درسگاہ میں اس وقت انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کرام دور جدید کے مطابق طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کمپیوٹر اور جدید علوم سے روشناس کرا رھے ہیں اس موقع پر سکول ٹیچر دختر ملک زاہد کی زیر نگرانی طلبا نے انتہائی خوبصورت ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے جن میں استاد کی عظمت پاک فوج اور اداروں سے محبت اور سوشل میڈیا کے منفی رحجان کے بارے میں خاکے پیش کئے آخر میں مہمان خصوصی پاکستان سوشل ایسویشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور دیگر مہمانان گرامی نے طلبا میں انعامات تقسیم کئے ۔